پاکستان
10 دسمبر ، 2012

سکھر میں تاجروں کی ہڑتال جاری، شہر میں کاروباری مراکز بند

سکھر میں تاجروں کی ہڑتال جاری، شہر میں کاروباری مراکز بند

سکھر …سکھر کی کپڑا مارکیٹ میں گذشتہ روز کی پولیس کارروائی کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔شہر میں تمام کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں۔سکھر اسمال ٹریڈرز کی اپیل پر کپڑا مارکیٹ سمیت تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ اے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن آصف مغل کو معطل کیا جائے اور تاجروں کے خلاف مقدمات خارج کیے جائیں۔گذشتہ روز سکھر کپڑا مارکیٹ میں بعض سادہ لباس پولیس اہل کاروں نے لین دین کے معاملے پر تاجر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا،لیکن مزاحمت کرتے ہوئے کپڑا مارکیٹ کے تاجروں نے ایک اہلکار کی ٹانگ توڑ دی اور ایک کے کپڑے پھاڑ دیئے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے کپڑا مارکیٹ میں ہوائی فائرنگ ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 37 تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید خبریں :