پاکستان
10 دسمبر ، 2012

پیسکو کی بقایات جات کی وصولی کیلئے پولیس کی مدد حاصل کرنے کی درخواست

پیسکو کی بقایات جات کی وصولی کیلئے پولیس کی مدد حاصل کرنے کی درخواست

پشاور…پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بقایاجات کی وصولی میں پولیس کی مدد حاصل کرنے کے لئے حکومت سے درخواست کی ہے۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صوبے بھر میں واپڈا نادہندگان سے کروڑوں روپے کے بقایاجات کی وصولی کے لئے صوبائی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو پیسکو کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس میں نادہندگان سے وصول کے لئے پولیس کی خدمات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ میں آئندہ چند روز میں پیسکو اور پولیس حکام کا اجلاس ہوگا جس میں درخواست کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیسکو نے ابتدائی طور پر پشاور، چارسدہ اور بنوں میں نادہندگان سے وصولی کے لئے پولیس فورس فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں :