پاکستان
21 فروری ، 2012

بلوچستان سے متعلق قرارداد سے پاک امریکا تعلقات خراب ہوسکتے ہیں،حنا ربانی

بلوچستان سے متعلق قرارداد سے پاک امریکا تعلقات خراب ہوسکتے ہیں،حنا ربانی

لندن.. . . . . . . وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا داخلی معاملہ ہے جسے امریکی کانگریس نہیں بلوچستان اسمبلی حل کرے گی۔وزیر خارجہ نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسڈیز کے زیر اہتمام تقریب اور آکسفورڈ یونی ورسٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے متعلق امریکی کانگریس میں پیش کی گئی قرارداد ناقابل قبول ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب اور اعتماد میں کمی پیدا ہوسکتی ہے۔ حنا ربانی کھر نے بھارت سے تعلقات کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کو ڈائیلاگ کا عمل جاری رکھنے کے لیے بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور اس سے دونوں ملکوں کو مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ اس لئے پاکستان وہاں امن و استحکام کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

مزید خبریں :