Time 04 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی میں شہری کو سوشل میڈیا پر اسلحےکی نمائش مہنگی پڑگئی

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

کراچی کے ایک شہری کو سوشل میڈیا پر غیر قانونی اسلحے کی نمائش مہنگی پڑگئی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شہری کو کھلے عام اسلحےکی نمائش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی کے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے کی پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کی اور نشاندہی کے بعد اسےگرفتار کرلیا، دوران گرفتاری ملزم نیاز خان ولد مدار سے 30 بور کا ایک پستول ایک عدد فولڈنگ رائفل برآمدکرلی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم ہتھیاروں کا کوئی لائسنس بھی پیش نہیں کرسکا، برآمد ہونے والی رائفل کے ساتھ ہی ملزم نے اپنی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم کا اقرار کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ہی اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کی غرض سے ڈالی تھی۔

مزید خبریں :