05 جنوری ، 2023
کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منائیں گے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے آج یوم حق خودارادیت منانے کی اپیل کی گئی ہے اور اسی مناسبت سے کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو ان وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے جو اس نے 74 سال قبل کیے تھے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کی قرارداد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا۔