Time 05 جنوری ، 2023
کھیل

کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پیٹ خراب ہونے کے باعث اسٹیڈیم نہیں آسکے

سابق نیوزی لینڈ کرکٹراورکمنٹیٹر کرس ہیرس بھی پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں: ذرائع__فوٹو: ای ایس پی این
سابق نیوزی لینڈ کرکٹراورکمنٹیٹر کرس ہیرس بھی پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں: ذرائع__فوٹو: ای ایس پی این

کراچی میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل پیٹ خراب ہونےکےباعث اسٹیڈیم نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق سابق نیوزی لینڈ کرکٹراورکمنٹیٹر کرس ہیرس بھی پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کرس ہیرس بھی کمنٹری کرنےنیشنل اسٹیڈیم نہیں آئے۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 407 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، سعود شکیل 124 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ابرار احمد نے ابھی اپنا کھاتا کھولنا تھا۔

سعود شکیل نے اش سودی نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر سنگل لیکر ابرار احمد کو دیا لیکن ابرار احمد پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، اس طرح پاکستانی ٹیم 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 41 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔

مزید خبریں :