10 دسمبر ، 2012
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے دورہ بھارت کے لیے قومی ٹی20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ،ٹی ٹوئنتی ٹیم میں ٹیم میں محمدحفیظ،ناصرجمشید،کامران اکمل،عمراکمل،عمرامین ،شعیب ملک،شاہدآفریدی،سعیداجمل،محمدعرفان،جنیدخان،سہیل تنویر،عمرگل شامل ہیں، جبکہ محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اور تجربہ کار مصباح الحق کو ون ٹیم کا قائد مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ ون ڈے ٹیم سے شاہدآفریدی ڈراپ کردیئے گئے ہیں،اور عمران فرحت کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔تجربہ کار آل راؤنڈر عبدالرزاق کوٹی 20اورون ڈے دونوں ٹیموں سے ڈراپ کردیاگیا۔ون ڈے ٹیم میں وہاب یونس خان ،ریاض،جنیدخان،عمرگل،ذوالفقاربابر،عمران فرحت،عمراکمل ،انورعلی،یاسرعرفات،محمدسمیع ہیں۔تاہم عمران نذیر کو ٹی20ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ذوالفقاربابرکو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ شاہدآفریدی کوون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنیکافیصلہ مشکل تھا،تاہم ہماری نظریں مستقبل کی جانب ہیں اور ہم ٹیم میں نیا خون شامل کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس دورے میں پاکستان ٹیم وہاں پر 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔