Time 05 جنوری ، 2023
پاکستان

ڈیفنس کراچی میں پولیس اہلکارکو قتل کرنیوالا ملزم اشتہاری قرار

فوٹو: فائل/ جیو نیوز
فوٹو: فائل/ جیو نیوز

انسداد دہشت گردی عدالت نےکراچی کے علاقے ڈیفنس فیزفائیو میں  پولیس کی شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کے قتل کےکیس میں مفرور ملزم خرم نثارکو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈیفنس میں شاہین فورس کے اہلکار کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم خرم نثار سوئیڈن فرار ہوچکا ہے، ملزم گرفتار نہیں ہوسکا،لہٰذا ملزم کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کرنےکی اجازت دی جائے۔

عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت نےکہا کہ ملزم خرم نثار کی گرفتاری کے لیے اردو ، انگریزی اور سندھی اخبارات میں اشتہار شائع کرایا جائے۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 16 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔

 پولیس کے مطابق 21 نومبر 2022 کی رات ملزم خرم نثار کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبد الرحمان ہلاک ہوگیا تھا،ملزم کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیس میں سہولت کاری کے الزام میں ملوث ملزمان عامر اور اورنگزیب ضمانت پر رہا ہیں۔

مزید خبریں :