08 جنوری ، 2023
پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا من مانا اضافہ کر دیا۔
پشاور میں نان بائیوں کی جانب سے 170 گرام کی روٹی پر 10 روپے بڑھا دیے گئے ہیں اور 20 روپے کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری تھا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے، روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔