Time 09 جنوری ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم

پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے ڈی جی ایکسائز کو کل جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ فوٹو فائل
پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے ڈی جی ایکسائز کو کل جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ فوٹو فائل

لاہور لائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو  رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالتی حکم کے باوجود رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری نہ کرنے پر درخواست کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی کے اجرا کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کے حکم کے باوجود این او سی فراہم نہیں کیا جا رہا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہ رمضان شوگر ملز نے این او سی کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کیں لیکن اس کے باوجود سیاسی رنجش پر این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا گیا جس پر عدالت نے ڈی جی ایکسائز کو کل جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس شاید کریم نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے حکم دے رکھا ہے تو این او سی جاری کیوں نہیں کر رہے، جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے خلاف اپیل کر رہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جب تک عدالت کا حکم موجود ہے اس پر عمل کیوں نہیں کررہے، کل ڈی جی ایکسائز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید خبریں :