11 دسمبر ، 2012
منیلا… باکسنگ رنگ میں کھلاڑی ناک آوٴٹ ہوتے ہی رہتے ہیں، لیکن فلپائن کے مینی پیکی او اپنے مداحوں کو مایوس کرنے پر اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔لاس ویگاس میں رواں ہفتے مینی پیکی او اور یان مینئیول مارکیز کے درمیان نان ٹائٹل ویلٹر ویٹ فائٹ ہوئی، میکسیکن حریف کے خلاف مسلسل تین کامیابیوں کی وجہ سے پیکی او کا پلڑا بھاری تھا، لیکن مارکیز نے حریف باکسر کو چھٹے راوٴنڈ میں ناک آوٴٹ کرکے سب کو حیران کردیا، ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران مینی پیکی او نے کہا کہ اُنہیں شکست کا اتنا افسوس نہیں جتنا اپنے ہم وطنوں اور مداحوں کو دُکھ پہنچانے کا دُکھ ہے، اس موقع پر پیکی او جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ ساتھ رونے لگے۔ پیکی او نے مزید کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے اور جلد ہی رنگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔