کھیل
11 دسمبر ، 2012

ترکی میں معذور افراد کے درمیان باسکٹ بال میچ میدان جنگ بن گیا

ترکی میں معذور افراد کے درمیان باسکٹ بال میچ میدان جنگ بن گیا

استنبول…ترکی میں کئی بار فٹ بال گراوٴنڈ اور باسکٹ بال کورٹ میدان جنگ بن چکے ہیں، لیکن معذور افراد کے باسکٹ بال میچ کے دوران شایقین کا آپس میں الجھنا سب کیلئے حیران کن تھایہ ہے ترکی کے شہر استنبول میں واقع اسپورٹس ہال جہاں گیلاٹاساری اور بیسکٹس کی معذور افراد پر مشتمل باسکٹ بال ٹیمیں مدمقابل تھیں، میچ کو دوسرے کوارٹر کے دوران اس وقت روکنا پڑا جب روایتی حریف ٹیموں کے سپورٹرز آپس میں الجھ پڑے، معاملہ اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ مقامی پولیس کو طلب کرنا پڑا جنہوں نے آنسو گیس کا استعمال کرکے معاملے کو قابو کیا۔ پولیس نے ہلڑ بازی کرنے کے الزام میں 10 شایقین کو حراست میں بھی لے لیا، اس تمام واقع میں نہ صرف کئی ویل چئیرز بھی ٹوٹیں بلکہ کئی مداح اور معذور افراد بھی زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :