Time 10 جنوری ، 2023
پاکستان

آرمی چیف کی اماراتی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں، دفاعی و عسکری تعاون پرتبادلہ خیال

فوٹو:@uaeembassyisb
فوٹو:@uaeembassyisb

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے کے دوران اماراتی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کی جس میں دفاعی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے، اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف کو پاک فوج کا سربراہ بننے پر مبارک باد دی اور فرائض کی ادائیگی میں کامیابی کی خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاک امارات دفاعی اور عسکری تعاون پرتبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پرگفتگو کی۔

ملاقات میں امارات کی قومی سلامتی کے مشیر اور نائب وزیراعظم سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

بعد ازاں آرمی چیف نے دبئی میں اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم سے بھی ملاقات کی۔

فوٹو:@uaeembassyisb
فوٹو:@uaeembassyisb

ملاقات کے دوران دفاعی اور عسکری امور مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :