10 جنوری ، 2023
خانیوال میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے دو افسران کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، دہشت گردی میں ملوث 2 ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئیں، مبینہ حملہ آوروں عمر خان اور اسد اللہ خان کی تصاویر ملک کی تمام چیک پوسٹوں پر فراہم کردی گئیں ہیں۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق خانیوال میں حساس ادارے کے افسران پر حملہ کرنے والے کا نام عمر خان ولد اکرم خان ہے اور وہ چک نمبر 32/3910 آر خانیوال کا رہائشی ہے، اسکی تصویریں اور دیگرتفصیلات پولیس ناکوں پر اہلکاروں کو فراہم کردی گئی ہیں۔
ذرائع کےمطابق ملزم عمر خان بھیس بدلنے کا ماہر ہے اور بھیس بدل بدل کراب تک کئی وارداتیں کرچکا ہے،ملزم نے چند روزقبل خانیوال کے ہوٹل کی پارکنگ میں حاس ادارے کے دو افسران کو قتل کردیا تھا۔