Time 12 جنوری ، 2023
کاروبار

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی— فوٹو: فائل

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1 ارب 23 کروڑ  ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 6 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر  10 ارب 18کروڑ  78 لاکھ ڈالر رہے،  اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ  32 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر  رہے۔

مزید خبریں :