Time 12 جنوری ، 2023
پاکستان

مسلم لیگ ن کم ازکم مذاق والے پارٹی الیکشن ہی کروالے: چیف الیکشن کمشنر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو 14 مارچ تک پارٹی الیکشن کرانےکی مہلت دے دی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیےکہ مسلم لیگ ن کم ازکم مذاق  والے پارٹی الیکشن ہی کروالے۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانےکےکیس کی سماعت کی۔

ن لیگ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ انٹراپارٹی انتخابات کرانا چاہتے ہیں لیکن حالات کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوئے، سیکرٹری جنرل احسن اقبال 14 جنوری کو جنیوا سے آئیں گے۔

ن لیگ کے وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ 31 جنوری تک پارٹی انتخابات کروا دیں گے، جس  پر ممبر  پنجاب بابر  بھروانہ نے ریمارکس دیےکہ یکم فروری تک پارٹی الیکشن نہ ہوئے تو انتخابی نشان واپس لے لیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ کئی سیاسی جماعتوں کو ایک سال تک بھی مہلت دے چکے ہیں، شہباز شریف مصروف آدمی ہیں تو کسی اورکو ذمہ داری دے دیں، چند سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب کے پارٹی الیکشن مذاق ہی ہوتے ہیں، مسلم لیگ ن کم از کم مذاق والے پارٹی الیکشن ہی کروالے۔ 

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو 14 مارچ تک پارٹی الیکشن کرانےکی مہلت دے دی۔

مزید خبریں :