11 دسمبر ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ کے ممتازدانشورخاکی جویوکی علالت پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکی جویوکوصحت وتندرستی دے اوران کی عمردرازفرمائے ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خاکی جویوکی صحتیابی اوردرازی عمرکیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاکریں۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے خاکی جویوکے صاحبزادے جبران جویو سے فون پر گفتگوکی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خاکی جویوکی خیریت دریافت کی ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے جبران جویوسے کہاکہ خاکی جویوسندھ کے بڑے دانشورہیں اور قائدتحریک الطاف حسین ،ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور حق پرست عوام خاکی جویوکی صحتیابی اوردرازیء عمر کیلئے دعاگوہیں۔ دریں اثناء الطاف حسین نے بلدیہ ٹاوٴن سیکٹرکے شہیدکارکن فاروق پٹنی شہید کی بیوہ شازیہ فاروق کے والد عبدالصمد کی علالت پر تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی ہے ۔ انہوں نے کارکنان وعوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عبدالصمد کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔