Time 14 جنوری ، 2023
پاکستان

گورنر پنجاب کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان

نوٹیفکیشن جاری ہونے پر موجودہ وزیراعلیٰ ہی نگران کے آنے تک کام جاری رکھیں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل
 نوٹیفکیشن جاری ہونے پر موجودہ وزیراعلیٰ ہی نگران کے آنے تک کام جاری رکھیں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج شام جاری ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے پر موجودہ وزیراعلیٰ ہی نگران کے آنے تک کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کی سمری پر ابھی تک دستخط نہیں کیے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے گورنر پنجاب دستخط کریں یا نہ کریں پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی اور آئین کے تحت گورنر پنجاب کو 48 گھنٹوں کے اندر سمری پر دستخط کرنے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :