Time 14 جنوری ، 2023
پاکستان

اینڈی فلاور نے اپنی حمایت کا وزن بابر اعظم کے پلڑے میں ڈال دیا

سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ میری نظر میں بابر اعظم تینوں فارمیٹس کے بہترین کرکٹر ہیں— فوٹو: فائل
سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ میری نظر میں بابر اعظم تینوں فارمیٹس کے بہترین کرکٹر ہیں— فوٹو: فائل

سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ میری نظر میں بابر اعظم تینوں فارمیٹس کے بہترین کرکٹر ہیں۔

دبئی میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا میں بابر کو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین پلیئر سمجھتا ہوں، وہ ہر فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو ملتان سلطانز میں کافی اچھا کپتان پایا تھا، نہیں معلوم کہ پاکستان شان کو کپتان بنانے پر غور کررہا لیکن وہ مضبوط شخص ہیں، گزشتہ چند سال کے دوران شان مسعود نے وائٹ بال کھیل کافی بہتر کیا ہے۔

سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی فلاور نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے شان مسعود کی وائٹ بال کرکٹ کو کافی بہتر کیا ہے، انگلینڈ میں کرکٹ کھیل کر شان مسعود کے کھیل میں اور نکھار آیا ہے، فی الحال فرنچائز کوچنگ انجوائے کر رہا ہوں، پاکستان کی کوچنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔

اینڈی فلاور نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو معلوم ہے میں فرنچائز میں مصروف ہوں اس لیے رابطہ نہیں ہوا، دنیا میں ہر فارمیٹ کیلئے مختلف کوچنگ اسٹاف کا رکھنا معمول کی بات ہے، فرنچائز ٹورنامنٹ کی وجہ سے چھوٹے ملکوں کی کرکٹ کافی بہتر ہوئی ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بڑے اور چھوٹے ملکوں کے درمیان فرق کافی کم رہ گیا ہے۔

اینڈی فلاور نے کہا کہ مختصر فارمیٹ میں ایگریشن کے ساتھ ساتھ تحمل مزاجی بھی ضروری ہے، کپتان اور کوچز اپنے اسکواڈ کو بیلنس رکھیں، ہر طرح کے بیٹرز ٹی ٹوئنٹی کھیل سکتے ہیں، رنز بنانے کے کئی طریقے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :