Time 15 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی: پریزائیڈنگ افسر پر تشددکے الزام میں پی ٹی آئی کا نامزد وائس چیئرمین گرفتار

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسی 13 میں پریزائیڈنگ افسر پر تشدد کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے نامزد وائس چیئرمین امجد آفریدی کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق امجد اقبال آفریدی سے اسلحہ،گولیاں اور بیلٹ بک بھی برآمد ہوئی ہے، امجد آفریدی نے پریزائیڈنگ افسر  پر تشدد کیا تھا اور بیلٹ بک چھینی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا کہنا ہےکہ امجد آفریدی دھاندلی کے ثبوت انتظامیہ اور پولیس کو دکھاتے رہے لیکن الٹا انہیں ہی گرفتار کرلیا گیا۔

ادھر  پولنگ عملے سے بیلٹ پیپرز چھیننےکے الزام میں ایک اورپی ٹی آئی رہنماعدیل کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق عدیل کو گرفتار کرکے شاہ فیصل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا، مقدمہ ڈی سی کورنگی کے عملےکی جانب سے بیلٹ پیپرز چھیننےکے خلاف درج کرلیا گیا۔

مزید خبریں :