Time 17 جنوری ، 2023
پاکستان

ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازم کی تنخواہ میں اضافے کے کیس پر سماعت کی/ فائل فوٹو
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازم کی تنخواہ میں اضافے کے کیس پر سماعت کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے  ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے  اضافے کی اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازم کی تنخواہ میں اضافے  کے کیس پر سماعت کی جس دوران  چیف جسٹس  نے  اپیل زائد المعیاد قرار دے کر خارج کردی۔

ریلوے ملازم غیاث کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کیا آپ کے مؤکل نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضانہ نہ  ملنے پر  اپیل دائرکی  جس کے مطابق 1983 میں ان کی بنیادی تنخواہ میں75 روپے اضافہ ہوناچاہیے تھا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  آپ کا مؤکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا، مؤکل کی ٹریبونل میں اپیل زائد المعیاد تھی، سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المعیاد ہے۔

بعد ازاں عدالت نے  ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج کردی۔

مزید خبریں :