پاکستان
Time 17 جنوری ، 2023

پی ایم آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر وضاحت جاری کردی

وزیراعظم نے بارہا کہا بات تب ہوسکتی ہے جب بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے/ فائل فوٹو
وزیراعظم نے بارہا کہا بات تب ہوسکتی ہے جب بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر وضاحت جاری کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اوربھارت کوبالخصوص مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، وزیراعظم نے بارہا کہا بات تب ہوسکتی ہے جب بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نےکہا کہ بھارتی اقدام کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نےحالیہ دورہ یو اے ای میں عرب میڈیا کوانٹرویو میں یہ مؤقف واضح کیا ہے۔

مزید خبریں :