Time 18 جنوری ، 2023
پاکستان

بی اے پی کا الیکشن میں اپنی شناخت برقراررکھنے کا فیصلہ

بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم سے ہی حصہ لینے کا اعلان ہے/ فائل فوٹو
بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم سے ہی حصہ لینے کا اعلان ہے/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن میں اپنی شناخت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 حکمران جماعت بی اے پی کے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کےلیے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی بھی شریک ہوئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم سے ہی حصہ لینے کا اعلان ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی بی اے پی کے تمام اراکین اسمبلی سےرابطہ رکھیں گے۔

مزید خبریں :