18 جنوری ، 2023
خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے، عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرسٹر اسامہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی کے 24جنوری تک ملتوی کر دی۔