12 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…پاکستان میں امریکی سفیررچرڈاولسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے حقانی نیٹ ورک سے بھی بات ہوسکتی ہے،برطانوی میڈیاکوانٹرویو میں امریکی سفیر نے کہا کہ افغان مفاہمتی پالیسی کااطلاق حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپوں پرہوتاہے،امریکانے پاکستان کوانتہا پسندی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیاہے۔حقانی نیٹ ورک سمیت کچھ گروپوں پرامریکانے تحفظات کااظہارکیاہے،اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرناپاکستان کی ذمہ داری ہے۔ فضل اللہ کی انٹیلی جنس معلومات ملیں توامریکااس کے خلاف کارروائی کیلئے تیارہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن پاکستان کااندرونی معاملہ ہے،تاہم پاکستان کوشدت پسندی کے علاوہ بھی کئی چیلنجزدرپیش ہیں،پاکستان نیٹوکارکن نہ ہونے کے باوجودامریکاکااہم اتحادی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ پاکستان حکومت کواسامہ کی موجودگی کاعلم تھا۔