دنیا
Time 21 جنوری ، 2023

برطانوی وزیراعظم کو کار میں دوران سفر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ

لندن کے رہائشی 42 سالہ شخص کو دوران سفر کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر فکسڈ پینلٹی کی مشروط پیش کش کی گئی ہے: لنکا شائر پولیس — فوٹو: فائل
لندن کے رہائشی 42 سالہ شخص کو دوران سفر کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر فکسڈ پینلٹی کی مشروط پیش کش کی گئی ہے: لنکا شائر پولیس — فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم کوکار میں دوران سفر  سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر  جرمانہ کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لنکا شائر کی پولیس کا کہنا ہے کہ  لندن کے رہائشی 42 سالہ شخص کو دوران سفر کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر مقررہ جرمانے (فکسڈ پینلٹی)کی مشروط پیش کش کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق  سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر مسافر  کو 100 برطانوی پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے، البتہ مقدمہ عدالت میں جانے کی صورت میں جرمانے کی رقم میں 500 پاؤنڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے کچھ وقت کیلئے سیٹ بیلٹ اتار دیا تھا تاہم اب احساس ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ برطانوی وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو سفر کے دوران سیلٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے۔

مزید خبریں :