21 جنوری ، 2023
امریکی سائفر کے ذریعے مبینہ سازش کے تحت عمران خان کی حکومت ہٹانےکی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کوکریں گے۔
درخواستیں مبینہ عالمی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کے لیے دائر کی گئی تھیں تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا تھا۔
درخواست گزاران نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائرکر رکھی ہیں۔