Time 24 جنوری ، 2023
پاکستان

جسٹس طارق مسعود کی سائفر تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سننے سے معذرت

چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں: جسٹس طارق مسعود/ فائل فوٹو
چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں: جسٹس طارق مسعود/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود نے سائفرکی تحقیقات کے لیے دائراپیلیں سننے سے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ میں سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس سردارطارق مسعود نے یہ اپیلیں سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوادی گئیں۔

جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں۔

سائفر کی تحقیقات  کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں اور رجسڑار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرکے واپس کردیا تھا۔

پی ٹی آئی اور حکومت نے سائفرکی تحقیقات کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

مزید خبریں :