Time 26 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی: ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر پر مبینہ حملےکی سی سی ٹی وی ویڈیو جیونیوز نے حاصل کرلی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر پر مبینہ حملےکی سی سی ٹی وی ویڈیو جیونیوز نے حاصل کرلی۔

ویڈیو میں رہنما پی ٹی آئی علی زیدی اور کارکنان کو ڈپٹی کمشنرآفس کی دیوار پھلانگتے دیکھا جاسکتا ہے،کارکنان نے علی زیدی کو ہاتھوں کا سہارا دےکرڈی سی آفس کی دیوارعبورکرائی۔

بلدیاتی انتخابات کے بعد 18 جنوری کو پی ٹی آئی کارکنان زبردستی ڈی سی آفس میں داخل ہوئے تھے،حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج ہے۔

مزید خبریں :