Time 27 جولائی ، 2024
پاکستان

سیاحوں کیلئے دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں پاکستان کا شہر بھی شامل

سیاحوں کیلئے دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں پاکستان کا شہر بھی شامل
 پاکستان کے متعلقہ شہر میں سیاحوں کی سلامتی کو انتہائی درجے کے خطرات لاحق ہیں: امریکی جریدے کی رپورٹ۔ فوٹو فائل

معروف امریکی جریدے فوربس نے سیاحوں کے لیے خطرناک ترین شہر وں میں پاکستان کے ایک شہر کو بھی شامل کیا ہے۔

فوربس کی جانب سے سیاحوں کے لیے جاری ایڈوائزی میں سال 2024 کے لیے دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

جریدنے نے وینزویلا کے شہر کراکس کو سیاحوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ترین شہر قرار دیا ہے جبکہ پاکستان کا شہر کراچی اس فہرست میں دوسرے اور میانمار کا شہر ینگون سیاحوں کے لیے تیسرا خطرناک شہر قرار پایا ہے۔

فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیاحوں کی سلامتی کو انتہائی درجے کے خطرات لاحق ہیں، کراچی میں جرائم، تشدد، قدرتی آفات اور معاشی کمزوریوں کے شدید خطرات بھی موجود ہیں۔

اس فہرست میں سنگاپور کو سیاحوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ جاپان کا شہر ٹوکیو اور کینیڈا کا شہر ٹورنٹو بھی سیاحوں کے لیے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2024 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی تھی۔

اس فہرست میں کراچی بھی شامل تھا جو 169 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال بھی کراچی کے حصے میں یہی نمبر آیا تھا۔

مزید خبریں :