Time 27 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی کےکئی علاقوں میں اتوار کو گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

کراچی کےکئی علاقوں میں اتوار کو گیس بند رہے گی، شیڈول جاری
31 کلو میٹر گیس پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے اتوار صبح 5 بجے تا پیر صبح 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی: سوئی سدرن۔ فوٹو فائل

کراچی: اتوار کو کراچی کے بڑے علاقے میں گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 31 کلو میٹر گیس پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے اتوار صبح 5 بجے تا پیر صبح 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز اور منگھو پیر میں گیس بند رہیگی، قصبہ کالونی، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس بھی گیس کی بندش سے متاثر ہوں گے۔

سوئی سدرن کے مطابق ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ اور ماری پور بھی متاثر ہوں گے جبکہ گلشن معمار، احسن آباد، سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ کراچی کے بہت سے علاقوں میں گیس کی فراہمی سوئی سدرن کے اِس بیان کردہ شیڈول سے پہلے ہی بری طرح متاثر ہے۔

مزید خبریں :