پاکستان
13 دسمبر ، 2012

دُہری شہریت کیس : فرح ناز اصفہانی کو پیشی کیلئے آخری موقع مل گیا

 دُہری شہریت کیس : فرح ناز اصفہانی کو پیشی کیلئے آخری موقع مل گیا

کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے دُہری شہریت سے متعلق کیس میں فرح ناز اصفہانی کو پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت چار فروری تک ملتوی کردی، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور نادیہ گبول عدالت میں پیش ہوئے ۔ دُہری شہریت سے متعلق کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور نادیہ گبول کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صباح کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ فرح ناز اصفہانی ناسازی طبیعت کے باعث ملک سے باہر زیرعلاج ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے دُہری شہریت سے متعلق فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی عدالت میں جمع کرادی گئی ۔عدالت نے فرح ناز اصفہانی کو پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت چار فروری تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر اس کیس میں چارج فریم کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :