پاکستان

وزیراعظم سے امریکی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور  امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پرعزم پاکستان کانفرنس پر امریکی حمایت اور سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں پر امریکی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزیدگہرا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان منظم اور وسیع البنیاد رابطے اہم ہیں۔

مزید خبریں :