13 دسمبر ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے مصروف علاقے شاہراہ اقبال پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے علی خان اور محمد تاج نامی دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرارہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیاگیا ،جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ جناح روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں بشیر نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ فائرنگ کا تیسرا واقعہ سرکی روڑ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ریسکیو عملے نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا،فائرنگ کے واقعات کی تفتیش جاری ہے ۔