پاکستان
13 دسمبر ، 2012

کراچی میں فوج کی مدد سے ووٹرلسٹوں کی تصدیق کی جائیگی، الیکشن کمیشن

 کراچی میں فوج کی مدد سے ووٹرلسٹوں کی تصدیق کی جائیگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد…سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی میں فوج کی مدد سے ووٹرلسٹوں کی تصدیق کی جائے گی، کراچی کی نئی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ہوں گی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کراچی میں 86 لاکھ ووٹرز موجود ہیں، کراچی میں ووٹر لسٹوں کی درستگی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کولیٹرز بھیج دئیے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کیلئے ایک مہینے کا وقت لگے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی میں ووٹر لسٹوں کی درستگی سے متعلق احکامات پر عمل کرناہے، ووٹر لسٹوں کی تصدیق 65 دنوں میں مکمل ہوگی جس کیلئے 18ہزارسرکاری ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیگی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 16 مارچ کو پارلیمنٹ تحلیل ہوگی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کا کام شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :