13 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ فوج کو حساس پولنگ اسٹیشزمیں تعینات کیا جائیگا،چیف الیکشن کمشنرکوانتخابات سے قبل دھاندلیوں کے ثبوت پیش کیے ہیں۔اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں چیف الیکشن کمشنر پر مکمل اعتماد ہے،ملاقات میں قبل از انتخابات میں دھاندلی پر بات چیت کی ،ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اور دوسری اسکیموں پر پیسا خرچ کیا جارہا ہے ، دونوں سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے قریب ہوتے ہی ترقیاتی منصوبے شروع کردیے ہیں۔ اسمبلی میں بیٹھنے والے ارکان ٹیکس نہیں دے رہے ہیں ،ارکان پارلے منٹ اپنے اثاثوں کا اعلان کریں، عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔