دنیا
Time 27 جنوری ، 2023

امریکا میں 12 سال سے سسرالیوں کے جبر کی شکار پاکستانی خاتون کو انصاف مل گیا

امریکا میں 12 سال سے سسرالیوں کے جبر کی شکار پاکستانی خاتون کو انصاف مل گیا ، ورجینیا کی عدالت نے خاتون کی ساس اور ان کے دو بیٹوں کو جیل بھیج دیا۔

رپورٹس کے مطابق  80 سالہ زاہدہ امان اور ان کے دو بیٹے پاکستانی خاتون پر گھریلو تشدد میں ملوث پائے گئے، عدالت نے مجرموں پر متاثرہ خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ  ادا کرنے کا حکم  دیتے ہوئے ساس اور بیٹوں کو جیل بھیج دیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون سے جبری مشقت کرائی جاتی تھی ، بچوں کے سامنے تشدد کیا جاتا تھا جبکہ اس  کے سفری دستاویزات بھی چھین کر رکھ لی تھیں ، پاکستان میں گھر والوں سے رابطہ منقطع کر رکھا تھا۔

عدالت نے مئی 2022  میں کیس کی سماعت کی اور رواں ماہ 24 جنوری کو فیصلہ دیا ۔

مزید خبریں :