28 جنوری ، 2023
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف حکومت جانے کے بعد نگران حکومت نے وفاق کی توانائی بچت پالیسی کے فیصلے پر عمل درآمد کرانا شروع کردیا۔
نگران حکومت نے وفاق کی توانائی بچت پالیسی کے نفاذ کیلئے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں رات ساڑھے 8 بجے سے تمام مارکیٹیں بند ہوں گے جبکہ رات 10 بجے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی بند ہونگے۔
ضلعی انتظامیہ نے کاروباری حضرات کوخبردارکیا ہے کہ پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ توانائی بچت سے متعلق پی ٹی آئی حکومت نے وفاقی حکومت کی پالیسی پرعمل درآمد نہیں کیا تھا۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف حکومت جانے کے بعد نگران حکومت نے وفاق کی توانائی بچت پالیسی کے فیصلے پر عمل درآمد کرانا شروع کردیا