کھیل
Time 29 جنوری ، 2023

ویڈیو: حارث اور شاہین کے درمیان سپر اوور، مقابلہ کون جیتا؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین نے پہلے بال کے ذریعے ٹاس کیا جو حارث نے جیتا، مقابلے میں گیند کو نمبرز والے گلاس میں ڈالنا تھا__فوٹو: فائل
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین نے پہلے بال کے ذریعے ٹاس کیا جو حارث نے جیتا، مقابلے میں گیند کو نمبرز والے گلاس میں ڈالنا تھا__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو اسٹار فاسٹ بولرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان 'پاپ دی بال ان دی گلاس' کا مقابلہ ہوا جس کی ویڈیو لاہور قلندرز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مقابلے کو حارث اور شاہین نے سُپر اوور کا نام دیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین نے پہلے بال کے ذریعے ٹاس کیا جو حارث نے جیتا، مقابلے میں گیند کو نمبرز  والے گلاس میں ڈالنا تھا۔

حارث رؤف اس کھیل میں گیند ایک نمبر والے گلاس میں ہی ڈال سکے جس کے باعث انہوں نے ایک رن بنایا۔

دوسری جانب جب باری شاہین کی آئی تو انہوں نے دوسری باری میں گیند دو نمبر والے گلاس میں ڈال دی اور یوں وہ مقابلہ جیت گئے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا، جس کے لیے شاہین شاہ آفریدی نے لاہور میں بولنگ پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :