دنیا
Time 30 جنوری ، 2023

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہو گئے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے بدھ کے روز صدر بائیڈن سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جا سکے۔

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان مک کارتھی نے کہا کہ صدربائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا، ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو ہونے والی ملاقات، ایوان کا اسپیکر بننے کے بعد کیون مک کارتھی کی، صدر بائیڈن سے  پہلی ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں :