Time 30 جنوری ، 2023
پاکستان

اسلام آباد: نجی کمپنی کے ملازمین کا نوکری سے نکالنے پراحتجاج، دفتر میں گھس کرتوڑپھوڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں نجی کمپنی کے ملازمین نے نوکری سے فارغ کرنے پر احتجاج کیا اور دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں نجی کمپنی کے ملازمین نے نوکری سے برخاست کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ کمپنی نے نوٹس اور تنخواہ دیے بغیر نوکری سے نکال دیا، احتجاجی ملازمین نے نجی کمپنی کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کر لیا گیا ہے، توڑ پھوڑ میں ملوث افرادکو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں :