کاروبار
Time 31 جنوری ، 2023

َفچ نے پاکستانی معیشت کو آنے والے چیلنجز سے خبردار کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی  َفچ نے  پاکستانی معیشت کو  آنے والے چیلنجز سے خبردار کیا ہے۔

 فِچ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے وسیع معاشی اثرات ہوں گے،  فوری طور پر اس سے درآمدی مہنگائی بڑھےگی، مہنگائی روکنےکے لیے اسٹیٹ بینک شرح سود میں اضافہ کرےگا۔

فِچ کا کہنا ہےکہ یہ عوامل پاکستان کے معاشی منظر نامےکے چیلنج کو اجاگرکریں گے، تاہم ساتھ ہی ساتھ روپےکی بے قدری پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اضافی رقوم کے حصول میں مددگار  ہوگی۔

فِچ نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کے قرضے طویل مدتی منظرنامے کے لیے مثبت ہوں گے، یہ قرضے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا بوجھ اٹھانے میں مددگار ہوں گے۔

مزید خبریں :