26 جون ، 2025
کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1335 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1144 روپے اضافے سے 3لاکھ 5ہزار 212 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ سونے کی عالمی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 3343 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔