Time 26 جون ، 2025
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 جون کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 2.60 ارب ڈالرکم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 جون تک 14.39 ارب ڈالر رہے، کمرشل قرض ادائیگی پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.65 ارب ڈالر کم ہوئے، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 20 جون تک 9.06 ارب ڈالر رہے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.13 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.33 ارب ڈالر رہے۔

رواں ہفتے حکومت پاکستان کے 3.1 ارب ڈالر کمرشل قرض کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔

 اسٹیٹ بینک کو رواں ہفتے حکومت پاکستان کے لیے کثیرالجہتی ذرائع سے 50 کروڑ ڈالر بھی موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے لیے موصول ہوئی رقم 27 جون کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔

مزید خبریں :