01 فروری ، 2023
سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے بعد سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی گجرات میں اپنی رہائش گاہ کنجاڑی ہاؤس پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پنجاب پولیس کی کئی گاڑیوں نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروزی الٰہی کی رہائش گاہ کنجاڑی ہاؤس پر چھاپہ مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی۔
اس حوالے سے چوہدری پروزی الٰہی کا کہنا تھا پولیس نے ملازمین کو ہراساں کیا، ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
اب اس حوالے سے مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ رات گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25 گاڑیاں آئی تھیں۔
مونس الٰہی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیس کی 25 گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں لیکن ساتھ میں 2 کالی گاڑیاں کیا کر رہی تھیں؟ کیا بھارتی جاسوس جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟