Time 01 فروری ، 2023
پاکستان

اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی فواد چوہدری نے پھر الیکشن کمیشن کو نشانے پر لےلیا

الیکشن کمیشن کے ارکان اور  ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اڈیالہ جیل سے  ضمانت  پر  رہا ہونے  والے فواد چوہدری نے رہا ہوتے ہی  پھر  الیکشن کمیشن کو نشانے  پر  لے لیا۔

اڈیالہ جیل کے باہرکارکنوں سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں بھی کہا ہےکہ جو باتیں کی ہیں اس پر اسٹینڈ کرتا ہوں، ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو ایف آئی آر کٹوائی ہے، جس پر غداری کا کیس بنایا گیا،  اس متعلق چیف الیکشن کمشنر کو کہتا ہوں کہ مشورہ دینے والے  اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کمرے میں بلائیں،کنڈی لگائیں اور  اس کو  رکھ کے دو چھتر لگائیں۔

خیال رہے کہ آج ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھےکہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔


مزید خبریں :