پاکستان
14 دسمبر ، 2012

صفرکا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

صفرکا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی…صفر المظفرکا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفرالمظفر کے چاند کی رویت کے فیصلہ کے لئے کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ اِسی دوران زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقام پر ہوں گے،جن میں چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :