پاکستان
Time 02 فروری ، 2023

’ شفاف انتخابات کیلئے انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں‘، چیف سیکرٹری کے پی کو خط

محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے افسران کے تبادلوں کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جو افسران کے نام تجویز کرے گی/ فائل فوٹو
محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے افسران کے تبادلوں کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جو افسران کے نام تجویز کرے گی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کیلئے انتظامی افسران کی تبدیلی کرنے  پر چیف سیکرٹری کے پی کو خط بھیج دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کے لیے انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں۔

دوسری جانب  محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے افسران کے تبادلوں کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جو افسران کے نام تجویز کرے گی۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوں گے جب کہ کمیٹی کمشنرز،  ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کے لیے افسران کے نام تجویز کرے گی۔

مزید خبریں :