14 دسمبر ، 2012
بیونس آئرس…سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے ٹینس کورٹ کے بعد فٹ بال کے میدان پر بھی اپنے نرالے انداز سے شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر اس وقت ارجنٹائن میں موجود ہیں، پہلے انہوں نے یان مارٹن ڈیل پوٹرو کے ساتھ ٹینس میچ کھیلا، اور اس کے بعد بوکا جونیئرز کے بوم بونیرا اسٹیڈیم میں جاکر شایقین کو حیران کردیا، دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف ایک ساکرٹینس میچ کھیلا،بلکہ ارجنٹائن کے سابق کھلاڑی گیبرئیل بیٹسٹوٹا اور پولو کے کھلاڑی ایڈولفو کیمبیاسو سے بھی ملاقات کی۔ اسٹیڈیم میں موجود شایقین ٹاپ ٹینس اسٹارز کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش ہوئے۔