کھیل
Time 02 فروری ، 2023

’تم اپنے آپ میں جادو ہو‘، بابرکا آئی سی سی ایوارڈز کے ساتھ فوٹو سیشن

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2021 اور 2022 میں ملنے والی ٹرافیز اور کیپس کے ہمراہ گھر میں فوٹو سیشن کرایا/ فوٹو سوشل میڈیا
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2021 اور 2022 میں ملنے والی ٹرافیز اور کیپس کے ہمراہ گھر میں فوٹو سیشن کرایا/ فوٹو سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈ ملنے کے بعد کپتان بابراعظم  نے خصوصی فوٹو سیشن کروایا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان  بابر اعظم نے  2021 اور  2022  میں ملنے والی ٹرافیز اور کیپس کے ہمراہ  گھر میں  فوٹو سیشن کرایا۔

بعد ازاں بابراعظم نے  اپنی  ٹرافی اور کیپس کے ساتھ لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر ایپ لوڈ کیا ، تصاویر میں آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئرکے کیپس اور تینوں ٹرافیز شامل ہیں۔

تصاویر  کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے بابر اعظم نے  لکھا کہ ’ تم اپنے آپ میں ایک جادو ہو ‘۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 2021 میں آئی سی سی ٹیسٹ اور او ڈی آئی ٹیم آ ف دی ایئر میں شامل تھے، 2021 میں بابر اعظم کو ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

مزید خبریں :